نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیںانہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرناہم سب کی ذمہ داری ہے،ملک نواز

بدھ 16 اگست 2017 14:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)ناظم یونین کونسل محمدیہ پخہ غلام کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پرکھلاڑیوں میں کرکٹ ،فٹ بال اوروالی بال سمیت دیگر کھیلوں کا سامان مفت تقسیم کیا گیا۔اس سلسلے میں ناظم ملک نواز کی صدارت میں تقریب ہوئی جس میں علاقہ کے معززین ،نوجوان اوربچوں،نائب ناظم اور کونسلر وں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ناظم ملک نواز سے کہاکہ نو جوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں انہیںمثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا سب کافرض ہے، والدین بھی چاہتے ہیںکہ ان کے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کاحصہ لیں جس کے لئے بچوں کوکھیلنے کاسامان مہیاکیا گیاہے۔

تقریب سے اخترمنیرنے بھی خطاب کیاجبکہ کھلاڑیوں نے سامان کی فراہمی پر ناظم ملک نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔