نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کا الیکشن کمیشن کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 13:43

نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کا الیکشن کمیشن کا حکم لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کا الیکشن کمیشن کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔لاہورہائیکورٹ میں شہری محمد امین کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی صدارت سے روکنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 5 کے تحت فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے کے تحت نااہل نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ ا?ئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہے لہٰذاا دفعہ پانچ کو غیرآئینی قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی جس میں کہا گیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے۔