سندھ ہائی کورٹ کا نیب کو کام جاری رکھنے کا حکم-اسمبلی میں بل کے حق اور مخالفت میں ووٹ دینے والے اراکین کی فہرست طلب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 13:43

سندھ ہائی کورٹ کا نیب کو کام جاری رکھنے کا حکم-اسمبلی میں بل کے حق اور ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب آرڈئنس کے خاتمے کے خلاف درخواست کی سماعت پر نیب کو اراکین سندھ اسمبلی اور بیوروکریٹس کے خلاف انکوائری جاری رکھنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے تک نیب انکوائری جاری رکھے لیکن حتمی رپورٹ پیش نہ کرے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی فہرست فراہم کی جائے جنہوں نے بل کی منظوری میں ووٹ دیا اور جن ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف نیب میں انکوائری جاری ہے انکی فہرست بھی پیش کی جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ اسمبلی کواس بل کی منظوری کااختیارہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ اسکامطلب ہے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ پرتالے ڈال دیں۔انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتیں، اینٹی نارکوٹکس کورٹ پر بھی تالے ڈال دیں۔اپوزیشن راہنماﺅں نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نیب آرڈیننس کالعدم قراردیاجائے اور الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کے وزرااورمشیر کرپشن میں ملوث ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :