پی ٹی آئی کا سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کی عدالتی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے وزیر اعلیٰ کو خط

بدھ 16 اگست 2017 13:55

پی ٹی آئی کا سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کی عدالتی کمیشن رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ ماڈل ٹائون پر پنجاب حکومت سے خط لکھ کر جواب مانگ لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ٹی آئی کے رہنما عندلیب عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ 17جون 2014ء کو پاکستان کی تاریخ کی بدترین خون کی ہولی کھیلی گئی،3سال گزرنے کے باوجود متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت جسٹس باقر نجفی کی عدالتی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لائے۔

متعلقہ عنوان :