این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے امیدوار نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد

نواز شریف کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق حلقہ سے نہیں ‘ ریٹرننگ آفیسر

بدھ 16 اگست 2017 13:55

این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے امیدوار نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے امیدوار نواز شریف کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیئے‘ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق نواز شریف تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق حلقہ سے نہیں ‘ نواز شریف کو کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 120 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق نواز شریف کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے۔ نواز شریف کو کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہم نام قصور کے ایک شخص نے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :