اشتعال انگیز تقاریر کیس، ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کی ضمانت منظور

بدھ 16 اگست 2017 13:55

اشتعال انگیز تقاریر کیس، ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کی ضمانت منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے بائیس اگست کیس میں دو ملزمان کی ایک ایک لاکھ کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بائیس اگست2016 کو میڈیا ہائوسز پرحملہ اور اشتعال انگیز تقریر کے لئے سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پرعدالت نے دو ملزمان محمد ولید اور شمیم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کی ایک ایک لاکھ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اسی مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل سمیت پندرہ سو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے ، جن میں سے اب تک ستائیس ملزمان ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔