الیکشن کمیشن عدالت میں ایک پارٹی بن گیا ہے، نعیم الحق

بدھ 16 اگست 2017 13:55

الیکشن کمیشن عدالت میں ایک پارٹی بن گیا ہے، نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے‘ الیکشن کمیشن عدالت میں ایک پارٹی بن گیا ہے‘ ہمارے اکائونٹس میں کوئی گڑ بڑ نہیں‘ اکبر ایس بابر جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ پارٹی کے بانی رکن ہیں‘ اکبر ایس بابر کو (ن) لیگ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ جو کیس چل رہا ہے اس پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں رائے نہیں دے سکتا۔ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے۔ الیکشن کمیشن عدالت میں ایک پارٹی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو سات سال قبل پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ہمارے اکائونٹس میں کوئی گڑ بڑ نہیں اکبر بابر جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ پارٹی کے بانی رکن ہیں۔ اکبر ایس بابر کو لیگ کی پشت پناہی حاصل ہے۔