Live Updates

پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس،

تحریک انصاف کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد 7ستمبر تک پارٹی فنڈنگ تفصیلات جمع کرا یں ، الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو ہدایت

بدھ 16 اگست 2017 13:49

پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرنے سے متعلق تحریک انصاف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7ستمبر تک پارٹی فنڈنگ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی‘ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے الیکشن کمیشن کارروائی روک دے‘ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے جہاں ہم جواب دے چکے ہیں۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ میں جاری کیس میں فریق ہے۔ سپریم کورٹ ممیں معاملہ زیر سماعت ہے الیکشن کمیشن کارروائی روک دے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے جہاں ہم جواب دے چکے۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں تمام تفصیلات دے چکے۔

انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فنڈنگ کیس کی پوری تاریخ نہیں پوچھی تھی الیکشن کمیشن نے پورا قصہ سپریم کورٹ میں بیان کردیا شاید الیکشن کمیشن کے کسی رکن کے ذہن کے کونے میں تعصب ہو۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمارے ذہن کے کسی کونے میں ایسا نہیں آپ کو لگ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکے جانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن نے 7ستمبر تک پارٹی فنڈنگ تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات