نون لیگ کے70ایم این اے رابطے میں ہیں-چوہدری شجاعت حسین کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 13:28

نون لیگ کے70ایم این اے رابطے میں ہیں-چوہدری شجاعت حسین کا دعوی
 لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2017ء)نوازشریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے 70 ارکان قومی اسمبلی بڑا فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے70 ایم این اے ان سے رابطے میں ہیں جو بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے لیگیوں کے اتحاد کا ایجنڈا لیکر کراچی جارہا ہوں، مسلم لیگیوں کے اتحاد کے مشن پر نکلا ہوں، اللہ مجھے کامیابی دے گا۔ چوہدری شجاعت حسین کراچی میں آج فنکشنل لیگ کے رہنما پیر پگارا، (ن) لیگ سندھ کے صدر غوث علی شاہ اوردیگر لیگی راہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔