لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارورائی ، 1800 قیمتی موبائل فونز ضبط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 13:21

لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارورائی ، 1800 قیمتی موبائل فونز ضبط
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : لاہپور ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 1800 قیمتی موبائل فونز ضبط کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق ان قیمتی موبائل فونز کو ابوظہبی سے اسمگل کیا گیا۔ ملزم سمیت 3 سہولتکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سہولت کاروں میں پی آئی اے کا ٹریفک اسسٹنٹ نصر اللہ بھی شامل ہے۔ جبکہ پی آئی اے کے لوڈر فہد رشید اورمحمد عرفان بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔ موبائل فونز سے متعلق کسٹم حکام نے بتایا کہ ان کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف موبائل اسمگلنگ کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :