نائیجیریا میں دوا خودکش حملوں میں 28افراد ہلاک، 82 زخمی ہو گئے

بدھ 16 اگست 2017 13:40

نائیجیریا میں دوا خودکش حملوں میں 28افراد ہلاک، 82 زخمی ہو گئے
میداگوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) نائیجیریا میں مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر دوا خودکش حملوں میں 28افراد ہلاک اور 82 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ میداگوری شہر کے قریب ایک مارکیٹ میں خودکش حملے میں 82 افراد زخمی ہو گئے ۔ مشتبہ طور پر شدت پسند گروپ بوکوحرام کے دو خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ مارکیٹ کے قریب ہی واقع مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔ بوکوحرام کی طرف سے گزشتہ دو ماہ کے دوران نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :