خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی

بدھ 16 اگست 2017 13:39

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی مچھر نے سینکڑوں افراد کوہسپتال پہنچادیا ،ْ پھولوں کے شہر پشاور میں اس موذی مچھر کے کاٹنے سے 600 افراد ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں ،ْ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونے والے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،ْ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے شہر بھر میں سپرے کرایا گیا

متعلقہ عنوان :