سی پیک سے متعلق مختلف شعبوں میں50ہزار سے زائد نوجوانوں کوملازمت دی گئی ،ْمشاہد حسین سید

بدھ 16 اگست 2017 13:39

سی پیک سے متعلق مختلف شعبوں میں50ہزار سے زائد نوجوانوں کوملازمت دی گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) سی پیک بارے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق مختلف شعبوں میں50ہزار سے زائد نوجوانوں کوملازمت دی گئی ،ْ سی پیک متفقہ قومی منصوبہ ہے ،ْتمام شراکت دار سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق ایک انٹرویو میںمشاہدحسین سیدنے کہاکہ ملک میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق مختلف شعبوں میں50ہزار سے زائد نوجوانوں کوملازمت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام شراکت دار چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،ْسابق وزیر اور کمیٹی کے چیئر مین مشاہدحسین سید نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے گیارہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا جارہاہے جس سے قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم بجلی گھر، تھرکول، سکھر ملتان موٹروے، گوادرکی بندرگاہ اور ریل کی پٹڑیوں کی بہتری سمیت متعدد منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :