کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سے حاصل رقم سے کالعدم تنظیم کو فنڈز بھیجتے تھے ،ْ ڈی آئی جی سی آئی اے

بدھ 16 اگست 2017 13:32

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل نے میڈیا کو بتایاکہ ملزمان یہ رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ،ْجن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان زکریا گروپ سے ہے۔گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سے حاصل رقم سے کالعدم تنظیم کو فنڈز بھیجتے تھے۔ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کش حملہ آور کا بھائی ہے جو اپنے بھائی کے مارے جانے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملزم کے بھائی نعیم اللہ نے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :