عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 13:10

عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ عاصمہ جہانگیر کا عدلیہ سے محاذ آرائی، فوج اور عدلیہ کے خلاف سخت رویہ ہے ۔

(جاری ہے)

صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی کی گفتگو میں کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل اس لئے بنایا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اینٹی ا سٹیبلشمینٹ،اینٹی آرمی،اینٹی جیوڈشری اور عورتوں کے حقوق پر ان کا ایک نام رہ چکا ہے تا کہ وہ آٹارنی جنرل بننے کے بعد عدالتوں میں جا کر ججوں کو اپنا تلخ رویہ دیکھا سکیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :