بھارت کی فلموں کے معیار کو پاکستان میں بھی لانا ہوگا ‘حمائمہ ملک

بدھ 16 اگست 2017 13:23

بھارت کی فلموں کے معیار کو پاکستان میں بھی لانا ہوگا ‘حمائمہ ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) ٹاپ ماڈل و اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ بھارت کی فلموں کے معیار کو پاکستان میں بھی لانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسڑی کی مضبوطی کیلئے جہاں تک ممکن ہوسکے میں اپنا کردار ادا کر وں کیونکہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے اور اس سے فنکاروں کو بھی زیادہ سے زیادہ کام کر نے کا موقعہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں‘مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔

متعلقہ عنوان :