نواز شریف سے نہ کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں ۔ سابق صدر آصف علی زرداری

جب رابطہ ہی نہیں رکھنا تو ڈائیلاگ کیسا؟ جمہوریت نہیں بلکہ نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی پارٹی قیادت سے مشاورت کے دوران گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 12:59

نواز شریف سے نہ کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں ۔ سابق صدر آصف علی زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں پارٹی قیادت سے مشاورت کرتے ہوئے نواز شریف کو لال جھنڈی دکھا دی ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے ۔

(جاری ہے)

ہم کسی گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار میں یہ باتیں کیوں یاد نہیں آتیں؟ میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں ، جب رابطہ ہی نہیں تو ڈائیلاگ کیسا؟ نواز شریف کو آرٹیکل 62،63، گرینڈ ڈیبٹ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تھا؟