سنسناٹی اوپن ٹینس: فرانس کے ریچرڈ گیسکوئٹ اور اٹلی کے فیبیو فوگنینی کا فاتحانہ آغاز

بدھ 16 اگست 2017 13:12

سنسناٹی اوپن ٹینس: فرانس کے ریچرڈ گیسکوئٹ اور اٹلی کے فیبیو فوگنینی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) امریکا میں سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، فرانسیسی اور اطالوی کھلاڑیوں نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔

(جاری ہے)

سنسناٹی میں شروع ہونے والے ٹینس ایونٹ میں فرانس کے ریچرڈ گیسکوئٹ آسٹریلوی حریف جان پیٹرک کے مدمقابل ہوئے۔ فرنچ اسٹار نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے راؤنڈ میں چھ چار اور چھ چار کے سٹریٹ سیٹس سے فتح سمیٹی۔دوسرے میچ میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے روسی کھلاڑی ڈئینیل مدویدیف کو چاروں شانے چت کیا، فیبیو فوگنینی کی جیت کا سکور سات چھ اور چھ چار رہا۔۔

متعلقہ عنوان :