موجودہ وقت سیاسی قیادت کی تقسیم در تقسیم کا نہیں بلکہ آپس میں اتحاد و اتفاق کا ہے،چودھری شجاعت

بدھ 16 اگست 2017 13:06

موجودہ وقت سیاسی قیادت کی تقسیم در تقسیم کا نہیں بلکہ آپس میں اتحاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) مسلم لیگ(ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی کوششوں سے مسلم لیگی جماعتوں کا اتحاد تشکیل پا جائے گا جو ملک کی نازک سیاسی صورت حال میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکے گا ۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو کراچی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو مین کیا ۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ وقت سیاسی قیادت کی تقسیم در تقسیم کا نہیں بلکہ آپس میں اتحاد و اتفاق کا ہے تاکہ ملک کو درپیش مسائل سے باہمی مشاورت اور حکمت عملی سے نمٹا جا سکے ۔

مسلم لیگ(ق) کے صدر نے کہا کہ نیک نیتی کا ایجنڈا لے کر کراچی جا رہا ہوں جہاں غوث علی شاہ ‘ پیرپگاڑا اور دیگر لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوں گی اور توقع کی جا سکتی ہے کہ ان ملاقاتوں کی روشنی میں مسلم لیگیوں کا آپس میں اتحاد تشکیل پا سکے گا جو موجودہ ناقص سیاسی صورت حال میں انتہائی اہم سیاسی پیشرفت اور کامیابی ہو گی ۔