Live Updates

الیکشن کمشین نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 12:46

الیکشن کمشین نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاررروائی روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے پارٹی فنڈنگ اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 7 ستمبر تک پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ سے متعلق تفصیلات فراہم کرے۔ پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لیے یہ آخری مہلت ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک درخواست کی سماعت روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست بھی خارج کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات