ن لیگ ریلی حادثہ : شہید حامد کے ورثاکو 20لاکھ کی ادائیگی کر دی گئی

پیسے بذریعہ چیک دئیے گئے جسے کیش کروا لیا گیا ہے، نواز شریف کی بھی شہید نوجوان کے گھر آمد متوقع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 12:32

ن لیگ ریلی حادثہ : شہید حامد کے ورثاکو 20لاکھ کی ادائیگی کر دی گئی
لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کے دوران حادثے میں شہید ہونے والے نوجوان حامد کے ورثا کومبینہ طور پر ایک انتظامی شخصیت اور ایم پی کی وساطت سے 20لاکھ روپے ادا کر دئیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ورثا کو 30لاکھ روپے کے قریب رقم ادا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رہنماء نے بھی مدعی کو 50 ہزار روپے دئیے تھے جو واپس کر دیئے گئے ہیں ، اس طرح یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا سے آنے والا نا معلوم شخص بچے کا دادا بن کر نواز شریف کے خلاف بیان دے کر رات کو غائب ہو گیا تھا۔

حکومتی افراد کی جانب سے دیئے گئے 20لاکھ روپے بذریعہ چیک دیئے گئے جسے ورثا نے دوسرے روز ہی کیش کروا کر اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پندرہ بیس دن تک شہید حامد کے گھر نواز شریف کی آمد بھی متوقع ہے اور اس موقع پر شہید کے ورثا کو مزید 50لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ۔