فاٹا میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے پرانی لائنیں اور ٹرانسفارمر تبدیل کئے جائیں گے، فاٹا سیکرٹریٹ

بدھ 16 اگست 2017 12:48

فاٹا میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے تمام سات ایجنسیوں میں پرانی ترسیلی، لائنیں اور ٹرانسفارمر تبدیل کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے زرائع کے مطابق وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے،جس سے تمام سات ایجنسیوں میں پرانی ترسیلی، لائنیں اور ٹرانسفارمر تبدیل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئی ترسیلی لائنوں اور ٹرانسفارمر وں کی تنصیب سے ماربل سٹی مہمند کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کااضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :