لوئر دیر میں بم دھماکا، امن کمیٹی کے رکن طوطی رحمان زخمی

بدھ 16 اگست 2017 12:48

لوئر دیر میں بم دھماکا، امن کمیٹی کے رکن طوطی رحمان زخمی
لوئردیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) لوئر دیر کے علاقے میدان سوری پائوں میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان سوری پائوں میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے نتیجہ میں امن کمیٹی کے رکن طوطی رحمان سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لال قلعہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب امن کمیٹی کے رکن میدان سوری سے گزر رہے تھے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :