سعودی عرب کی 4 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

بدھ 16 اگست 2017 12:24

سعودی عرب کی 4 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) سعودی عرب کی 4 جامعات شنگھائی کی درجہ بندی کے مطابق دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی کو دنیا کی 500بہترین جامعات میں 101واں نمبر دیا گیا ہے۔ شنگھائی کی درجہ بندی میں تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ دونوں یونیورسٹیاں عرب دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں ہیں۔

(جاری ہے)

کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو عالمی جامعات میں 201واں اور کنگ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم و معدنیات کو 401واں نمبر دیا گیا ہے۔ قاہرہ یونیورسٹی بھی عالمی درجہ بندی میں 401ویں نمبر پر آئی ہے۔ مصر کی یہ واحد یونیورسٹی ہے جسے عالمی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔سرفہرست جامعات میں امریکی جامعات سب پر بازی لے گئیں۔سب سے اچھی یونیورسٹی ہارورڈ کو قرار دیا گیا ہے۔ اسٹینفورڈ کا نمبر دوسرا اور برطانوی یونیورسٹی کیمبرج کا نمبر تیسرا رہا۔

متعلقہ عنوان :