پاکستان کے یوم آزادی پر سب سے اونچا قومی پرم لہرانے پر بھارت آگ بگولا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 12:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہگہ بارڈر پر جنوبی ایشیا کا بُلند ترین جھنڈا لہرایا جس پر بھارتی میڈیا آگ بگولا ہو گیا ۔ یہ جھنڈا 120 فٹ لمبا اور 80 فٹ چوڑا تھا۔ اس جھنڈے کو واہگہ بارڈر پر 4 سو میٹر اونچے پول پر لہرایا گیا۔

(جاری ہے)

واہگہ بارڈر پر اتنا بڑا اور اونچا جھنڈا لہرانے پر بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کو بھی پاکستان کا سب سے اونچا جھنڈا لہرانے پر آگ لگ گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ جھنڈا محض جھنڈا نہیں بلکہ کیمروں سے لیس ایک پول ہے جسے بھارت کی جاسوسی کرنے اور بھارتی چوکیوں کے اندر نظر رکھنے کے لیے تیار کروایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز رپورٹ کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: