سابق خاتون اول کلثوم نواز نے 4 برس کے دوران 42غیرملکی دورے کئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 12:01

سابق خاتون اول کلثوم نواز نے  4 برس کے دوران 42غیرملکی دورے کئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے شوہر کے دور اقتدار کے 4برسوں کے دوران 42غیر ملکی دورے کئے ۔یہ  دورے جولائی 2013سے 2017کے درمیان کئے گئے ۔

(جاری ہے)

کلثوم نواز نے سفری اخراجات مجموعی طور پر23لاکھ91ہزار روپے خرچ کئے گئے موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق این اے 120سے امیدوار کلثوم نواز نے 2013-14میں مختلف ممالک کے 8دورے کئے، پہلا دورہ 3سے 8جولائی 2013کو چین کا کیا گیا ۔ جس کے بعد16سے 19ستمبر کو ترکی ، 22ستمبر سے یکم اکتوبر کو امریکہ اور برطانیہ، 20سے23اکتوبرکو پھر سے امریکہ اور برطانیہ کا دورہ ، 14سے 19نومبر کو تھائی لینڈ اور سری لنکا ، 12سے 14فروری2014کو ترکی23سے 25مارچ کو ہوا۔

متعلقہ عنوان :