مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے کارکن راجہ فاروق حیدر خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں‘راجہ نہیب ٹھاکر

الحاق پاکستان کانعرہ ہمارے ایمان کاحصہ ہے‘پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کشمیری اپنا آخری خون کا قطرہ قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

بدھ 16 اگست 2017 12:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) سابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے کارکن راجہ فاروق حیدر خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔الحاق پاکستان کانعرہ ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کشمیری اپنا آخری خون کا قطرہ قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

پاکستان کی ترقی ،معاشی واقتصادی خوشحالی کے لیے ہم نے آبائواجداد کی قبروں کوپانی کی نظرکیاہے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پوری کشمیری قوم پاک فوج اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدر خان پاکستان کے وفادار اور پاک فوج کے سپاہی ہیں۔

(جاری ہے)

پوری کشمیری قوم دفاع پاکستان ، استحکام پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کی حامی ہے۔

ان خیالات کا اظہارسابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے سوا کسی بھی آپشن کو قبول نہیں کریں گے بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور مکار ملک ہے جس نے سات لاکھ فوج کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط براجمان کررکھاہے اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان حریت پسندوں کا قتل عام کیاجارہاہے جبکہ کشمیری قیادت کو غیر قانونی قوانین کے تحت نظر بند کیاگیاہے جس کی ہم زور مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ بھارت سے آزادی کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے ۔

بھارتی فوج روزانہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں پر فائرنگ اور شیلنگ کررہی ہے جس سے نہتے عوام شہید ہورہے ہیں انہوں نے بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے ان اقدامات کانوٹس لیں اور بھارت کو ایک دہشت گرد ملک ڈکلیر کریں ۔

راجہ نہیب ٹھاکر نے مزیدکہا کہ بھارتی سامراج مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتا عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودرادیت دلوانے میں اپنا اہم رول ادا کرئے اقوام متحدہ کی رپوٹ نے بھارتی افواج کے مظالم کو بے نقاب کر دیا بھارت جو خود کو جمہوریت کا چیمپین کہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی کیمپ کی طور پر استعمال کر رکھا ہے نہتے کشمیریوں کے خون سے کھیلی والی ہولی کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں بھارت کسی بھی صورت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتاکشمیریوں کی پر امن تحریک ہر صورت کامیابی سے ہمکنار ہو گئی اقوام عالم خاموشی کا بت ٹوڑتے ہوئے کشمیریوںکا ان کا پیدائشی حق خودرادیت دلوانے میں پنا رول ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :