بریگیڈیئر راجہ محمود احمد کو ستارہ امتیاز ملڑی کا اعزازسے نواز دیا گیا

قبل ازیں یہی اعزاز ان کے بڑے بھائی کرنل (ر)راجہ ضمیر خان بھی حاصل کر چکے ہیں

بدھ 16 اگست 2017 12:19

بریگیڈیئر راجہ محمود احمد کو ستارہ امتیاز ملڑی کا اعزازسے نواز دیا ..
بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء)آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بریگیڈیئر راجہ محمود احمد کو ستارہ امتیاز ملڑی کا اعزازسے نواز دیا گیا- تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کہ علاقے بیس بگلہ کہ سپوت راجہ محمود احمد کو بڑے فوجی اعزاز ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا اس سے قبل یہی اعزاز ان کے بڑے بھائی سابق مشیر وزیر اعظم کرنل(ر) راجہ ضمیر خان حاصل کرچکے ہیں- یاد رہے ضلع باغ کے درجن بھر فوجی آفیسران میں یہ دونوں بھائی بالترتیب اول و دوئم یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہیں اس طرح فوج کہ دو اعزاز ایک ہی گھر کو نصیب ہوئے اسی طرح اسی گھرانے ہی کے سپوت کیپٹن جنید کو حال ہی میں میجرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے بریگیڈیئر راجہ محمود احمد اور کرنل راجہ ضمیر خان مقامی سکول کیپٹن وقاص شہید ہائی سکول پس جھولہ بیس بگلہ کہ طالب رہے بریگیڈیئر راجہ محمود احمد نے میٹرک ملوٹ سے کیا بعد ازاں باغ کالج کے دوران کمیشن کیا تھا- فوجی اعزاز پانے والے دونوں بھائیوں کے والد راجہ شیر احمد خان مرحوم جنگ آزادی کشمیر کے نامور مجاہد اور سیاسی قد کاٹھ والے رہنما تھی- بریگیڈئیرراجہ محمود احمدکے اس اعزاز پر بیس بگلہ بھٹی شریف سوکڑ۔

(جاری ہے)

پس جھولہ کری بنگراں نکی کیر جگلڑی پیل سارمنڈل ناڑے ڈھاکے مندری چناٹ رنگلہ ملوٹ تھب کفل گڑھ باغ دھیرکوٹ کہ تمام نواحی علاقوں نے انھیں دلی مبارکباد پیش کی ۔