بیگم کلثوم نواز ، ڈاکٹر یاسمین راشد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گی

بدھ 16 اگست 2017 12:19

بیگم کلثوم نواز ، ڈاکٹر یاسمین راشد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) حلقہ این اے 120سے (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے کل (جمعرات) کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر نے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو صبح گیارہ بجے جبکہ (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو سہ پہر تین بجے پیش ہونے کے لئے نوٹسز جاری کررکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں امیدواروں کی پیشی کے موقع پر رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ آنے کا امکان ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائینگے۔