لوئر دیر میں ریمورٹ کنٹرول بم دھما کہ،

امن کمیٹی کے ممبر طوطی رحمان سمیت 4 افراد زخمی

بدھ 16 اگست 2017 12:19

لوئر دیر میں ریمورٹ کنٹرول بم دھما کہ،
تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) لوئر دیر میں ریمورٹ کنٹرول بم دھما کے میں امن کمیٹی کے ممبر طوطی رحمان سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوپولیس کے مطابق میدان کے علاقے سوری پاو میں امن کمیٹی کے ممبر طوطی رحمان کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول دھماکا ہوا جس میں طوطی رحمان اپنے دو ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کوٹی ایچ کیو اسپتال لال قلعہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا تھا کہ حملے کے وقت طوطی رحمان کی گاڑی گائوں سے بازارکی جانب آرہی تھی ۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :