قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی،

قائد ایم کیو ایم کا قریبی ساتھی وسیم عرف بلجیم گرفتار

بدھ 16 اگست 2017 12:19

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی وسیم عرف بیلجیم کو گرفتارکرلیا ، ملزم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے وسیم بیلجئم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم وسیم ایم کیو ایم کے قائد کا قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، وہ سابق سیکٹر انچارج ہے اور چند روز قبل ہی بیرون ملک سے کراچی آیا تھا۔گرفتار ملزم سے پاکستان سے لندن رقم کی منتقلی کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب گلبرگ پولیس نے 2 ملزمان عدنان اور شکیل کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی گلبرگ کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :