الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکے جانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے الیکشن کمیشن کارروائی روک دے‘ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے ، ہم وہاں جواب دے چکے ہیں ، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کا موقف

بدھ 16 اگست 2017 12:16

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکے جانے سے متعلق ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکے جانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے الیکشن کمیشن کارروائی روک دے‘ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے جہاں ہم جواب دے چکے ہیں۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ ممیں جاری کیس میں فریق ہے۔ سپریم کورٹ ممیں معاملہ زیر سماعت ہے الیکشن کمیشن کارروائی روک دے۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے جہاں ہم جواب دے چکے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں تمام تفصیلات دے چکے۔

انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فنڈنگ کیس کی پوری تاریخ نہیں پوچھی تھی الیکشن کمیشن نے پورا قصہ سپریم کورٹ میں بیان کردیا شاید الیکشن کمیشن کے کسی رکن کے ذہن کے کونے میں تعصب ہو۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمارے ذہن کے کسی کونے میں ایسا نہیں آپ کو لگ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکے جانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔