پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 72 کروڑ 39 لاکھ روپے جاری

بدھ 16 اگست 2017 12:13

پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 72کروڑ 39لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے دو ارب 99 کروڑ 28لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے ضلع مردان کے پی کے 27 میں گیس کی سپلائی کے لئے 14کروڑ 28لاکھ ، ضلع شیخوپورہ میں این اے 132 میں گیس کی سپلائی کے لئے 34کروڑ، ضلع سیالکوٹ این اے 129میں گیس کی سپلائی کے لئے 23 کروڑ 87لاکھ، بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایکسپلوریشن 17 لاکھ 98 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔