کشمیر افیئر اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9 ارب 61 کروڑ روپے جاری

بدھ 16 اگست 2017 12:12

کشمیر افیئر اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9 ارب 61 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کشمیر افیئر اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 9 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے ان دونوں ڈویژنز کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں43 ارب 64 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان بلاک کے لئے 5ارب 57کروڑ 80لاکھ اور اے جے کے بلاک کے لئے 4 ارب 4کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔