نیب چئیرمین کو فرانس کا سفیر مقرر کیے جانے کا امکان

شریف خاندان کے خلاف کارورائی نہ ہونے میں اس پیشکش کا عمل دخل ہونے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 11:47

نیب چئیرمین کو فرانس کا سفیر مقرر کیے جانے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سمیع ابراہیم نے کہا کہ کوئی مجھے بتا رہا تھا کہ چئیرمین نیب قمر زمان کی قریبی عزیزہ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ہیں ۔ جس کا مطلب ہے کہ سسٹم ابھی بھی نواز شریف کے ہاتھ میں ہے ۔ ایسے توکچھ بھی نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

صابر شاکر نے کہا کہ مریم نواز نے کسی کو بتایا ہے کہ آپ فکر نہ کریں، نیب کی طرف سے فی الوقت کچھ نہیں ہو گا۔ کیونکہ ہم چئیرمین نیب قمر زمان کو فرانس کا سفیر لگا رہے ہیں۔ سمیع ابراہیم نے بتایا کہ پنڈی میں نیب ڈائریکٹر فواد حسن فواد کی قریبی عزیزہ سے شادی ہوئی ہے۔ نیب پوری ان کے ہاتھوں میں ہے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :