این اے 120 کا ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 11:39

این اے 120 کا ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسرمحمد شاہد کا کہناتھا کہ این اے 120 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے ہیں۔ البتہ نواز شریف کو کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر اپیل کا حق حاصل ہے۔ خیال رہے کہ نواز شریف قصور کا رہائشی ایک شخص ہے جس نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔