جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10کی فراہمی، رجسٹرارآفس کا نیب کو پھر انکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 11:34

جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10کی فراہمی، رجسٹرارآفس کا نیب کو پھر انکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) :سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس نے پانامہ لیکس کی تفتیش کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کی رپورٹ کی جلد 10 کی نقل قومی احتساب بیورہ نیب کو فراہم کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے جلد 10 کی مصدقہ نقل فراہم کرنے سے متعلق  نیب کی دوسری درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

جبکہ رپورٹ کی باقی جلدوں کی مزید تین تین مصدقہ نقول فراہم کر دی گئی ہیں ۔ رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست پر (جے آئی ٹی ) کی باقی رپورٹ کی نقل فراہم کی تھی ۔

(جاری ہے)

لیکن جلد 10دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔ نیب میں ایک درخواست جمع کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چار ریفرنسز دائر کرنے کے لئے (جے آئی ٹی )کی رپورٹ کی مزید تین مصدقہ نقول درکار ہو گی لیکن رجسٹرار آفس نے جلد 10فراہم کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب جلد دس کی اصل رپورٹ حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گا کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل بیرونی ملک سے حاصل کی گئی دستاویزات کی قا نو نی حیثیت ثابت کرنے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ قانونی تعاون ( میوچل لیگل اسسٹنس) کے تحت خط و کتابت کو ریفرنسز کا باقاعدہ حصہ بنانا لازمی ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :