فرانس کے دورے پر گئے الجزائر کے وزیراعظم اڑھائی ماہ بعد برطرف

سبکدوش عبدالمجید تبون کی جگہ احمد اویحی نئے وزیراعظم مقرر،نئی کابینہ جلد شکیل دیں گے

بدھ 16 اگست 2017 11:35

فرانس کے دورے پر گئے الجزائر کے وزیراعظم اڑھائی ماہ بعد برطرف
الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) افریقی ملک الجزائر کے صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ نے صدارتی فرمان کے تحت عبدالمجید تبون کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ احمد اویحی کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا،الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ عبدالمجید تبون کو دو ماہ بیس روز کے بعد وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عبدالمجید تبون الجزائر کی تاریخ میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر سب سے کم مدت گذارنے والے وزیراعظم ہیں۔ انہیں وزیر اعظم مقرر کیے جانے کے دو ماہ 20 دن بعد اس عہدے سے برطرف کیا گیا۔مبصرین اور سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ عبدالمجید تبو اور صدر بوتفلیقہ کیدرمیان تعلقات مستحکم ہیں اور وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات تک اس عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں تاہم صدر کی طرف سے جاری کردہ فرمان میں سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

عبدالمجید تبون چھٹیاں گذارنے فرانس میں تھے۔ وطن واپسی پر انہیں سبکدوشی کا نوٹس مل گیا۔احمد اویحی کو اپنی کابینہ تشکیل دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاہم غالب امکان یہی ہے کہ نو منتخب وزیراعظم کی کابینہ میں زیادہ تر سابق وزیر ہی شامل ہوں گے۔احمد اویحی ماضی میں تین بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ 65 سالہ اویحی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے جامعہ الجزائر سے سیاسیات کی اعلیٰ ترین ڈگری لے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :