کوئی ایسا کارنامہ کیا ہی نہیں تو تصویر کیوں چھپواؤں ؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم آزادی کے اشتہار سے اپنی تصویر نکلوا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 11:00

کوئی ایسا کارنامہ کیا ہی نہیں تو تصویر کیوں چھپواؤں ؟ وزیراعظم شاہد ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 13اگست کی شام کو میڈیا کو جاری ہونے والے حکومتی اشتہار سے اپنی تصویر خود نکلوا کر قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ اور دیگر شخصیات کی تصاویر شائع کروائیں اور کہاکہ میں نے ابھی تک ملک کے لیے ایسے کوئی نمایاں کام سر انجام نہیں دئیے جو ان مشاہیر کے ساتھ میری تصاویر شائع کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 13اگست کی شام 7بجے تمام اخبارات کو متعلقہ ایڈ ایجنسی کی طرف سے مطلع کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا اشتہار دیا جا رہا ہے ، اشتہار کے لئے جگہ مختص رکھی جائے ۔ اشتہار بھیجا جا رہا ہے، تاہم کچھ وقت بعد کہا گیا کہ جو اشتہار پہلے جاری کرنا تھا وہ نامنظورہو گیا کیونکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تصویر اس اشتہار سے نکلوا دی اور ہدایت دی ہے کہ اس میں صرف ہمارے محبوب اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اوردیگر شخصیات کی تصویر ہونی چاہئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک ملک میں ایسا کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا کہ میری تصاویر ان مشاہیر کے ساتھ شائع کروائی جائیں۔