نواز شریف اور اہل خانہ نے اپنے کاروبار سے بھارت کی بہت مدد کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 10:43

نواز شریف اور اہل خانہ نے اپنے کاروبار سے بھارت کی بہت مدد کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف نے جدہ میں جو ہل میٹل بنائی تھی اس کا سارا سامان بھارت سے منگواتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، ان کے بچے اور اہل خانہ نے بھارت کو بنکوں کے ذریعے اربوں روپیہ بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا دوست سجن جندال جب پاکستان آتا تھا تو وہ کیوں آتا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جیسے ہی پاکستان سے گیا انڈیا کے ساتھ اان کے تعلقات گہرے ہوتے گئے اور ان کا بھارت کے ساتھ ایک پیار ہے، یہ لوگ پاکستان کی قیمت پر بھارت کی اپنی پالیسیوں اور کاروبار کے ذریعے مدد کر رہے ہیں۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز یا نواز شریف اس بات کی تصدیق یا تردید کر دیں کہ جدہ میں موجود ان کی ہل میٹل کے نام پر ہندوستان میں انہوں نے کون کون سی مشینری بھجوائی اور کتنے پیسوں کا کاروبار کیا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: