این اے120 کی امیدوار کلثوم نواز سمیت صدر ممنون حسین پر غداری کا مقدمہ منظر عامر پر آگیا

بدھ 16 اگست 2017 01:27

این اے120 کی امیدوار کلثوم نواز سمیت صدر ممنون حسین پر غداری کا مقدمہ ..
حیدرآباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2017ء) سابق خاتون اول اور این اے 120 کی امیدوار کلثوم نواز سمیت صدر پاکستان ممنون حسین، تہمینہ دولتانہ اورن لیگ کے 17افراد کےخلاف دہشتگردی اور بغاوت کا 17سالہ پرانا مقدمہ منظر عام پرآگیا تاہم 17سالہ پرانی ایف آئی آر میں کلثوم نواز سمیت موجودہ صدر پاکستان ممنون حسین، تہمینہ دولتانہ اور 17 افراد کے خلاف فوج کیخلاف بیانات اور بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ مقدمہ تب درج کیا گیا تھا جب میاں محمد نوازشریف گرفتار تھے تو کلثوم نواز اپنے شوہر کی رہائی کے لیے تحریک چلارہی تھیں تاہم کلثوم نوازشریف نے تب حیدر آباد میں رئیس اللہ بخش مگسئی کی رہائشگاہ پر جلسے کے دوران انہوں نے فوج کیخلاف تقریر اور بغاوت کے حوالےسے تقاریر کی تھیں جس کے بعد انکے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف آئی آر میں ممنون حسین صاحب کا نام ہے جو صدرمملکت جیسے عہدے پر منصب ہیں جبکہ کلثوم نوازشریف بھی شامل ہیں جو کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد این اے120 کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ کھتی ہیں تاہم اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروادیئے ہیں۔ بیگم کلثوم نوازشریف اور صدرممنون حیسن کےخلاف مقدمات اور تفصیلات کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔