نئے ماسٹر پلان میں گوادر کے مقامی لوگوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے ،چیئرمین ضلع کونسل گوادر بابو گلاب

بدھ 16 اگست 2017 00:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)چیئرمین ضلع کونسل گوادر بابو گلاب نے کہا ہے کہ نئے ماسٹر پلان میں گوادر کے مقامی لوگوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ملاقات میں ماسٹر پلان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شہریار تاج بھی موجود تھے ملاقات میں ضلع کونسل کے چیئرمین بابو گلاب نے ماسٹر پلان پر اپنے تحفظات اور تجاویز بذریعہ ڈرافٹ چائینیز ڈیلی گیشن کو پیش کیے اس سلسلے میں چینی وفد نے یقین دہانی کرا دی ملاقات میں ضلع کونسل گوادر کے ممبران بھی شامل تھے۔