یوتھ فارم کشمیر کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے آل پاکستان تقریری مقابلہ آفیسرز کلب کوئٹہ میں منعقد

بدھ 16 اگست 2017 00:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) یوتھ فارم کشمیر کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے آل پاکستان تقریری مقابلہ آفیسرز کلب کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں بلوچستان بھر کے جامعات اور کالجوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں بلوچستان بھر سے طلباء و طالبات نے شرکت کیں اور اپنی تقاریر پیش کیں۔ مقابلے میں جامعہ بلوچستان کے طلباء شبیر احمد بلوچ نے نمایاں تقریر کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز مجھے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ و انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ میں ملا ہے۔ جو طلبہ میں جیتنے کی صلاحیت کو اجاگر کرکے انہیں زندگی کے ہر مقابلے کے لئے تیار کرتے ہیںاور یہ سب جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کی مرعون منت ہے جو جامعہ کی ترقی کے لئے اپنے بہتر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے شبیر احمد بلوچ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تقریری مقابلے طلباء میں خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلے ہوتے رہیں گے۔

اور جامعہ کے طلباء و طالبات اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں جامعہ کا نام روشن کریں گے اور انہوں نے جامعہ کے طلباء شبیر احمد کے صلاحیتوں کو سراہا اور جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔