لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

بدھ 16 اگست 2017 00:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب باقرانی تھانے کی حدود گاؤں پٹھان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مبینہ ڈاکو ہلاک۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اسرار انڑ کے طور پر ہوئی ہے جو پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عمران پٹھان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو اور گرفتار ڈاکوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ دوران گشت پیش آیا جب ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جبکہ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ساتھی ہلاک ہوگیا تاہم معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب تھانہ دڑی کی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم نیاز علی عرف آچر بگھیو کو پسٹل، گولیوں اور چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملازم سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :