وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی گڑھی خدا بخش میں مزاروں پر حاضری، فاتحہ خوانی

بدھ 16 اگست 2017 00:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف سید غلام شاہ نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی پھولوں کے چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر اور شاہ نورانی پر ہونے والے بم دھماکے ہمارے لئے چیلنج تھے، اس وقت سندھ کے تمام درگاہوں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے، سی سی ٹی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درگاہوں پر زائرین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور درگاہوں کے ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں امن امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے۔ دریں اثناء انہوں نے لاڑکانہ کے قریب درگاہ یوسف شاہ جیلانی پہنچ کر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری کاموں کو جلد از مکمل کیا جائے تاکہ آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر عبد الفتاح بھٹو، پیپلز پارٹی رہنما نور الدین ابڑو، ڈاکٹر اختر حسین ہنگورو اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :