عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ

منگل 15 اگست 2017 23:31

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں ہفتہ صحت منایا جارہا ہے جس کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، دیہی و بنیادی مراکز صحت میں ہیلتھ کیمپس لگادیئے گئے ہیں جہاں پر آنے والے مریضوں کی آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی اور ان کی ہیپاٹائٹس، ٹی بی، شوگر، بلڈ پریشر اور ہیموگلوبن کی سیکریننگ کیلئے فری لیبارٹری ٹیسٹ کئے جائیں گے، حاملہ خواتین اور نوائیدہ بچوں کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی اور ان کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے ٹی ایچ کیو کوٹلی لوہاراں میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام سات روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس، سی او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر محفوظ الرحمن، ڈاکٹر شہزاد چودھری، ایم ایس ڈاکٹر خالد ڈاکٹر ابجد علی طور،، چودھری سیف اللہ اورشیخ ناصر کے علاوہ معززین علاقہ بھی اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے، صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ویثرن کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کو افسران اور ملازمین کو اپنے فرائض منصبی قومی جذبے سے انجام دینے ہونگے ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو تلقین کی کہ وہ ضلع میں شروع ہیلتھ ویک سیلیبریشن کی نگرانی کریں اور کمی کوتاہیوں کو دور کرنے کیلئے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھیں ،محمد منشاء اللہ بٹ نے اس موقع پر لگائے گئے ہیلتھ اسٹالز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف سے مریضوں کی رجسٹریشن ، سکریننگ اور علاج کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا،انہوں نے کہاکہ سیکریننگ ٹیسٹ مثبت آنے کی صحت میں مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں اور مریض کی بیماری کے مکمل خاتمہ تک فالو اپ رکھا جائے ، انہوں نے ٹی ایم کیو کوٹلی لوہاراں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :