حکومت کامیابی کے ساتھ ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے،چودھری ارمغان سبحانی

منگل 15 اگست 2017 23:31

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء)رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کے عوا م سے کیے وعدے پورے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کامیابی کے ساتھ ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے، 2013ء کا اندھیروں میں گرا ہوا پاکستان آج روشن ہے ،محمد نواز شریف نی1990ء میں موٹر وے اور انفراسٹرکچر کے جال کا جو خواب دیکھا تھا اس کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے مکمل ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مملکت خداداد کو آگے بڑھانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمودات پر عمل کرنا ہو گا، ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سا لمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور وطن عزیز کو بانی پاکستان قائد اعظم اور مفکر علاقہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔