پاکستانی قوم کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے،عبداللہ حمید گل

منگل 15 اگست 2017 23:10

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) پاکستانی قوم کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔یہاں کی زمین سونا اگلتی ہے جبکہ پانچ دریا اور کھلے میدان اسے نصیب ہوئے ہیں۔ہمیں اپنے وطن سے عشق ہونا چاہیے تب ہی آنے والے دور میں دنیا کا ایک عظیم ملک بنا سکتے ہیں۔ہر کسی کو اپنے حصہ کی شمع جلانی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک جوانان پاکستان /کشمیر عبداللہ حمید گل نے پریس کلب تحصیل حسن ابدال اور سیون اسٹار کیبل کے زیر اھتمام منعقد تقریب جشن آزادی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے آئیڈیل حضور ﷺ کی ذات ہونی چاہیے جنہوں نے ایک ماڈل رول بن کر پوری تاریخ بدل کر رکھ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مغربی جمہوریت کے لیے قائم نہیں کیا گیا تھا بلکہ بانی پاکستان نے بار بار کہا کہ اس ملک کا نظام قرآن و سنت کے مطابق ہو گا۔

(جاری ہے)

پروقار تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سابق ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن راجہ غیاث الدین بلبن۔

سرپرست اعلیٰ پریس کلب چوہدری جمشید اختر۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ظہیر احمد بھٹیانوالہ۔مزدور رہنماء اشفاق احمد۔چیئر مین پریس کلب حاجی رفیق قادری۔محمد عرفان قریشی۔ چوہدری مدثر سہیل۔محمد عرفان قریشی۔خالد محمود ۔معروف ماہر تعلیم طاہر درانی۔جنرل سیکرٹری پریس کلب سید ہاشم علی علوی سمیت دیگر معززین شہر بھی شامل تھے ۔چشن آزادی کی تقریب میں ٹرینڈز سکول۔

برائیٹ ہال سکول اور الائیڈ سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج۔گورنمنٹ ہائی سکول گرلز اور بوائز کے بچوں نے بھی 14اگست کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔تقریب میں تعلیم۔کھیل سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں جبکہ حسن ابدال کے رہائشی پاک فوج کے شہید عامر شہزاد کو شیلڈ پیش کر کے ان کی قربانی کو سلام پیش کیا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کی۔سرپرست اعلیٰ پریس کلب چوہدری جمشید اختر اور ایم ڈی سیون اسٹار راجہ عامر کی جانب سے مہمان خصوصی کو بھی خصوصی شیلڈ کا تحفہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :