لیسکو ، 3 گرڈ اسٹیشن بند کرنے کا شیڈول جاری

منگل 15 اگست 2017 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) لیسکو نے 3 گرڈ اسٹیشن بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے 3 گرڈ اسٹیشن تعمیراتی اور مرمتی کام کی وجہ سے بند رہیں گے ان میں فتح گڑھ گرڈ اسٹیشن صبح 8 بجے سے 2 بجے تک بند رہے گا، دوسرا غازی نیو گرڈ اسٹیشن صبح 9 بجے سے 1 بجے تک بند رہے گا جبکہ ڈیفنس فیز 5 گرڈ اسٹیشن بھی مرمتی کام کی وجہ سے صبح 8 بجے سے 12 بجے تک بند رہے گا جبکہ 1 گھنٹے کے بعد دوبارہ بند کر کے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گا اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن بند کرنے کا مقصد تعمیراتی اور مرمتی کام مکمل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :