صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے درپیش چینلجز کاکامیابی سے مقابلہ کررہی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 15 اگست 2017 23:39

صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے درپیش چینلجز کاکامیابی سے مقابلہ ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے درپیش چینلجز کاکامیابی سے مقابلہ کررہی ہے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے دہشت گردی کے اکادکاواقعات ضروررونماہورہے ہیں تاہم یہ واقعات دہشت گردی کے خاتمے کے حکومتی عزم کا مزید مضبوط کرتے ہیں۔

بلوچستان ایک وسیع وعریض صوبہ ہے جس کی طویل سرحد ہے جس کے باعث ہمیں دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ ملک کے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے سینئرصحافیوں اورٹی وی اینکرزکے وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے منگل کے روز یہاں ان سے ملاقات کی،صوبائی وزرأ عبدالرحیم زیارتوال،سرداررضامحمدبڑیچ،چیف سیکرٹری بلوچستان اونگزیب حق،آئی جی پولیس احسن محبوب،حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات اورسیکرٹری خزانہ بھی اس موقع پر موجودتھے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم پہلے پاکستانی اورپھربلوچستانی ہیں جشن آزادی کے دوران بلوچستان میں پاکستانیت کابھرپورتاثرابھر کر سامنے آیا اورعوام نے بھرپورقومی جوش وجذبے سے یوم آزادی منایاانہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ادارے مضبوط ہوں ،ترقیاتی عمل کے ثمرات عوام تک پہنچیں وسائل کاصحیح استعمال ہو اورتعلیم اورصحت کے شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے ایسی تبدیلیاں لائی جائیں جو صوبے کی ترقی اورعوام کی فلاح کی بنیاد بنیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ امن وامان کی بہتری ،بدعنوانی کا خاتمہ اورگڈگورننس کا قیام شروع دن سے ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کے باعث صوبے کی مجموعی ترقی کا عمل تیزرفتاری کے ساتھ جاری ہے کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل اورضلعی ہیڈکوارٹروں کی ترقی کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جن کے استعمال سے عوام مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں نئی یونیورسٹیوں اورمیڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایاگیاہے جبکہ پرائمری سطح سے اعلیٰ سطح تک کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ گھوسٹ اساتذہ اورسکولوں کے خلاف بھرپورکاروائی بھی جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے یوم آزادی کی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے صوبے میں قومی پرچم نہ لہرانے کے تاثر کو غلط ثابت کردیاہے سول اورعسکری قیادت میں صوبے میں تحصیل کی سطح پر جشن آزادی ملی جذبے سے منایاگیا،اس موقع پر وفد کی جانب سے بلوچستان میں رونماہونے والی مثبت تبدیلی کو سراہتے ہوئے کہاگیا کہ انہوں نے کوئٹہ میں قیام کے دوران شہر کی بہتری اورتعمیروترقی کے منصوبوں اورامن ومان کی بہترصورتحال کا خودمشاہدہ کیاہے اورآج کے کوئٹہ اورکچھ عرصہ قبل کے کوئٹہ میں نمایاں فرق کومحسوس کیاہے۔

متعلقہ عنوان :